Add To collaction

لیکھنی گلدستہ منقبت کا -14-Oct-2023

محمد مُصطفیٰ نورِ خُدا نامِ خُدا تم ہو شَہِ خَیْرُ الْوَریٰ شانِ خُدا صَلِّ عَلٰی تم ہو شکیبِ دل قرارِ جاں محمد مُصطَفیٰ تم ہو طبیبِ دردِ دل تم ہو مرے دل کی دوا تم ہو غریبوں درد مَندوں کی دوا تم ہو دُعا تم ہو فقیروں بینَوائوں کی صَدا تم ہو ندا تم ہو حبیبِ کِبرِیا تم ہو اِمَامُ الْاَنْبِیَآء تم ہو محمد مُصطفیٰ تم ہو محمد مُجْتَبٰے تم ہو ہمارے مَلجا و ماوا ہمارا آسرا تم ہو ٹھکانہ بے ٹھکانوں کا شَہِ ہر دوسَرا تم ہو غریبوں کی مدد بے بس کا بس رُوحی فِدا تم ہو سہارا بے سہاروں کا ہمارا آسرا تم ہو نہ کوئی ماہ وَش تم سا نہ کوئی مَہ جَبِیں تم سا حَسِینوں میں ہو تم ایسے کہ محبوبِ خُدا تم ہو میں صدقے اَنبیاء کے یوں تو محبوب ہیں لیکن جوسب پیاروں سے پیاراہے وہ محبوبِ خدا تم ہو حسینوں میں تمہیں تم ہو نَبِیُّوں میں تمہِیں تم ہو کہ محبوبِ خُدا تم ہو نَبِیُّ الْاَنْبِیَآء تم ہو تمہارے حُسنِ رنگیں کی جھلک ہے سب حَسینُوں میں بہاروں کی بہاروں میں بہارِ جانفزا تم ہو زمیں میں ہے چمک کس کی فَلک پرہے جھلک کس کی مَہ خورشید سَیّاروں ستاروں کی ضِیا تم ہو وہ لَا ثَانِی ہو تم آقا نہیں ثَانِی کوئی جس کا اگر ہے دوسرا کوئی تو اپنا دوسرا تم ہو ہُوَ الْاَوَّل ہُوَ الآخر ہُوَ الظَّاہر ہُوَ الْباطن بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْم لَوْحِ مَحفُوظِ خُدا تم ہو نہ ہوسکتے ہیں دو اَوّل نہ ہوسکتے ہیں دو آخِر تم اَوّل اور آخر، اِبتداء تم اِنتہا تم ہو خُدا کہتے نہیں بنتی جُدا کہتے نہیں بنتی خدا پر اِس کو چھوڑا ہے وہی جانے کہ کیا تم ہو اَنا مِن حَامِد وَ حَامِد رضَا مِنِّی کے جلوؤں سے بِحَمْدِ اللّٰہ رضا حامد ہیں اور حامدِ رضا تم ہو

   1
0 Comments